تہران : ایرانی وزارتِ خارجہ نے پاکستان میں ہونے والے مذاکرات کے دوسرے دور کا بائیکاٹ کرتے ہوئے امریکہ کے ساتھ کسی بھی قسم کی بات چیت کے امکان کو مسترد کر دیا ہے۔ ترجمان اسماعیل بقائی نے واضح کیا ہے کہ موجودہ حالات میں مذاکراتی میز پر بیٹھنا قومی مفادات کے منافی ہے۔
ترجمان اسماعیل بقائی کا کہنا ہے کہ امریکہ ایک ناقابلِ اعتبار فریق ہے جس نے ماضی میں دو مرتبہ مذاکراتی عمل کو خود سبوتاژ کیا۔ ایران اب امریکہ پر ذرہ برابر بھی اعتماد کرنے کو تیار نہیں۔ایران نے امریکہ پر الزام لگایا ہے کہ اس نے آبنائے ہرمز میں غیر قانونی ناکہ بندی کر کے بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی کی ہے، جو کہ براہِ راست اشتعال انگیزی ہے۔
ایرانی دفترِ خارجہ کے مطابق امریکہ اپنے سابقہ تجربات سے سبق سیکھنے میں ناکام رہا ہے اور اب بھی ایران سے "غیر حقیقی مطالبات" کر رہا ہے جنہیں کسی صورت تسلیم نہیں کیا جائے گا۔
امریکی 'ناکہ بندی' اور 'بدعہدی': ایران کا اسلام آباد مذاکرات میں شرکت سے حتمی انکار
01:22 PM, 20 Apr, 2026