نواز شریف نے مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی بورڈ کا اہم اجلاس مری میں طلب کر لیا

02:12 PM, 20 Apr, 2026

مری : قائدِ مسلم لیگ (ن) میاں نواز شریف نے گلگت بلتستان کے آئندہ انتخابات کی حکمتِ عملی طے کرنے کے لیے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس آج طلب کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ اہم بیٹھک مری میں صدر مسلم لیگ (ن) کی رہائش گاہ پر منعقد ہوگی۔
اجلاس میں گلگت بلتستان کے انتخابات کے لیے موصول ہونے والی امیدواروں کی درخواستوں کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا اور موزوں امیدواروں کے ناموں پر غور ہوگا۔ نواز شریف پارٹی رہنماؤں کے ساتھ مل کر انتخابات کے لیے سیاسی لائحہ عمل اور مہم کی حکمتِ عملی کو حتمی شکل دیں گے۔
اجلاس میں خطے کی سیاسی صورتحال اور مسلم لیگ (ن) کی پوزیشن کو مزید مستحکم بنانے کے حوالے سے بھی مشاورت کی جائے گی۔

مزیدخبریں