نئی دہلی : مودی سرکار نے بھارتی معیشت کو تباہ کرنے کے بعد اب عالمی سفارتی محاذ پر بھی اپنی ناکامی کا اعتراف کر لیا۔ بھارت نے اقوام متحدہ کی عالمی ماحولیاتی کانفرنس (COP33) کی میزبانی کی پیشکش باضابطہ طور پر واپس لے لی ہے، جسے عالمی سطح پر بھارت کی گرتی ہوئی ساکھ کے لیے ایک بڑا دھچکا قرار دیا جا رہا ہے۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ مودی حکومت بین الاقوامی وعدے پورے کرنے میں مکمل طور پر ناکام ثابت ہوئی ہے۔ بھارتی جریدے "انڈیا ٹوڈے" نے اپنی رپورٹ میں اس فیصلے کو ملک کی بین الاقوامی ساکھ کے لیے انتہائی شرمناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ محض ایک ایونٹ کی منسوخی نہیں بلکہ عالمی سطح پر بھارت کی تذلیل ہے۔
ماہرین کے مطابق مودی کے دور میں بھارتی معیشت پہلے ہی زبوں حالی کا شکار ہے اور اب عالمی فورمز سے پیچھے ہٹنا حکومت کی انتظامی مفلوجی کو ظاہر کرتا ہے۔
مودی سرکار کی عالمی سطح پر سبکی: بھارت 'کوپ 33' کی میزبانی سے دستبردار، مودی کی نااہلی پر مہر لگ گئی
03:25 PM, 20 Apr, 2026