"بریک تھرو ہوا تو ایرانی قیادت سے خود ملوں گا"، صدر ڈونلڈ ٹرمپ

06:44 PM, 20 Apr, 2026

واشنگٹن/اسلام آباد: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ جاری کشیدگی کے خاتمے کے لیے اپنی آمادگی ظاہر کر دی ہے۔

 صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ اگر اسلام آباد مذاکرات میں کوئی بڑی کامیابی (بریک تھرو) حاصل ہوتی ہے، تو وہ ایرانی قیادت سے خود ملاقات کرنے کے خواہش مند ہیں۔
 صدر ٹرمپ نے تصدیق کی ہے کہ امریکی نائب صدر کی قیادت میں ایک اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد کے لیے روانہ ہو چکا ہے اور چند ہی گھنٹوں میں پاکستان پہنچ جائے گا۔

مزیدخبریں