میر علی میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشت گرد ہلاک

میر علی میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد ہلا ک ہو گئے جبکہ اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔ 
پاک فوج کے تعلقات عامہ کے شعبہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں آپریشن کیا جس دوران فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ فورسز سے فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد مارے گئے جن میں حافظ گل بہادرگروپ کا دہشت گرد کمانڈر خبیب عرف بلال بھی شامل تھا جبکہ خفیہ اطلاعات پر کئے گئے فورسز کے اس آپریشن کے دوران اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔ 
پاک فوج کے تعلقامہ عامہ کے شعبہ کے مطابق ہلاک دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف کارروائی میں ملوث ہونے کیساتھ ساتھ آئی ای ڈیز بنانے اور شہریوں کے قتل میں بھی ملوث تھے۔ 

مصنف کے بارے میں