پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز نے نویں جماعت کے نتائج کا اعلان کر دیا

11:34 AM, 20 Aug, 2025

لاہور : پنجاب کے مختلف تعلیمی بورڈز نے جماعت نہم کے امتحانی نتائج  کا اعلان کردیاہے۔

 لاہور بورڈ    میں  تقریباً 3 لاکھ 80 ہزار امیدواروں نے امتحان دیا تھا جن میں سے ایک لاکھ 38 ہزار سے زائد امیدوار کامیاب ہوئے۔ لاہور بورڈ میں لڑکوں کی کامیابی کی شرح 35.33 فیصد جبکہ لڑکیوں کی کامیابی کی شرح 53.89 فیصد رہی۔

گوجرانوالہ بورڈ  کے تحت کل 2 لاکھ 71 ہزار 465 امیدواروں نے امتحان میں حصہ لیا، جن میں ایک لاکھ 34 ہزار 20 امیدوار کامیاب قرار پائے، اور کامیابی کا تناسب 49.37 فیصد رہا۔

ملتان بورڈ کے تحت ایک لاکھ 44 ہزار 582 امیدواروں نے امتحان دیا اور یہاں کامیابی کی شرح 52.11 فیصد رہی۔ فیصل آباد بورڈ میں 2 لاکھ 5 ہزار 182 طلباء و طالبات نے امتحانات میں حصہ لیا، اور کامیابی کا تناسب 51.55 فیصد رہا۔

مزیدخبریں