کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری سرگرمیوں کے دوران تیزی کا رجحان برقرار ہے، جہاں بینچ مارک KSE-100 انڈیکس 1,404 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 1 لاکھ 78 ہزار 250 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
مارکیٹ میں نمایاں تیزی کے باعث سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوتا دکھائی دے رہا ہے، جبکہ مختلف شعبوں کے نمایاں حصص میں خریداری کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔
کاروباری ماہرین کے مطابق انڈیکس میں مسلسل بہتری سرمایہ کاروں کے مثبت رجحان کی عکاسی کرتی ہے، تاہم مارکیٹ کی سمت کا انحصار ملکی معاشی صورتحال، سرمایہ کاروں کے اعتماد اور عالمی مالیاتی حالات پر بھی رہے گا۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا KSE-100 انڈیکس ملک کی اسٹاک مارکیٹ کا اہم بینچ مارک ہے۔