مصباح ارشد مس یونیورس پاکستان 2026 منتخب

03:05 PM, 20 Aug, 2026

 پورٹو ریکو  : مصباح ارشد کو مس یونیورس پاکستان 2026 منتخب کرلیا گیا ہے۔ وہ 24 نومبر کو پورٹو ریکو کے شہر سان خوان میں ہونے والے مس یونیورس 2026 کے عالمی مقابلے میں پاکستان کی نمائندگی کریں گی۔

مصباح ارشد اس سے قبل مس پاکستان ورلڈ 2023، مس اورا پاکستان 2023، مس انٹرنیشنل پاکستان 2023 اور مس سپرا نیشنل پاکستان 2024 کا اعزاز حاصل کرچکی ہیں۔

وہ جرمنی کے شہر میونخ میں مقیم رہ چکی ہیں اور یونیورسٹی آف ہیگن سے نفسیات کی تعلیم حاصل کر رہی ہیں۔ 2026 میں انہوں نے 10 امیدواروں کے درمیان کامیابی حاصل کرکے مس یونیورس پاکستان کا تاج اپنے نام کیا۔

اب مصباح ارشد عالمی مقابلے میں پاکستان کی ثقافت اور تشخص کی نمائندگی کریں گی۔

مزیدخبریں