قذافی سٹیڈیم کی پچ کو آئی سی سی سے بڑا ریلیف، ڈی میرٹ پوائنٹ واپس

04:58 PM, 20 Aug, 2026

لاہور: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے قذافی اسٹیڈیم لاہور کی پچ سے متعلق اپنا سابقہ فیصلہ واپس لیتے ہوئے عائد کیا گیا ایک ڈی میرٹ پوائنٹ ختم کردیا۔

آئی سی سی کے مطابق اپیلز پینل نے قذافی سٹیڈیم کی پچ کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد ڈی میرٹ پوائنٹ واپس لینے کا فیصلہ کیا۔ یہ پوائنٹ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 4 جون کو کھیلے گئے میچ کی پچ کو غیر تسلی بخش قرار دیے جانے کے بعد دیا گیا تھا۔

اپیلز پینل نے پچ کا دوبارہ جائزہ لیا اور دستیاب شواہد کی روشنی میں سابقہ ریٹنگ پر نظرثانی کرتے ہوئے ڈی میرٹ پوائنٹ ختم کردیا۔

آئی سی سی کے فیصلے کے بعد قذافی سٹیڈیم کی پچ کو دی جانے والی سزا ختم ہوگئی ہے، جسے پاکستان کرکٹ کے لیے اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

مزیدخبریں