اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف سے شامی وزیر خارجہ اسعد حسن الشیبانی نے ملاقات کی، جس میں پاکستان اور شام کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے شام کی خودمختاری، اتحاد اور علاقائی سالمیت کے لیے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے تاریخی اور برادرانہ تعلقات کو عملی تعاون میں تبدیل کیا جانا چاہیے۔
ملاقات میں سیاسی، دفاعی، تجارتی اور سرمایہ کاری سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے اور دوطرفہ روابط کو مزید مستحکم کرنے پر زور دیا گیا۔
وزیراعظم نے شامی صدر احمد الشرع کو پاکستان کے سرکاری دورے کی دعوت بھی دی۔ دونوں رہنماؤں نے باہمی مفاد کے شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اظہار کیا۔
وزیر اعظم شہباز شریف کی شامی وزیر خارجہ سے ملاقات، تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
07:59 PM, 20 Aug, 2026