تعصب کی انتہا،بھارت میں شاہد آفریدی کی شرٹ پہننا بھی جرم،مداح گرفتار

تعصب کی انتہا،بھارت میں شاہد آفریدی کی شرٹ پہننا بھی جرم،مداح گرفتار

بھارتی میڈیا کے مطابق آسام کے شہر میں مقامی کلب کرکٹ میچ جاری تھا ، اسٹیڈیم میں بیٹھے شائقین میں سے ایک نے شاہد آفریدی کی پاکستانی شرٹ زیب تن کر رکھی تھی ، سیکورٹی پولیس کی نظر پڑی تو فوری اسے گرفتار کر لیا گیا ۔
میڈیا کے مطابق ریپون چوہدری کو پولیس نے حکمران بھارتیہ جنتا پارٹی کے یوتھ ونگ کی شکایت پر حراست میں لیا ، اس کے خلاف ایف آئی آر بھی کاٹ دی گئی ہے ۔ بھارتیہ یووا مورجہ نے پاکستانی ٹیم کی شرٹ پہننے کو ملک سے غداری قرار دیا ہے ۔