مکہ مکرمہ میں شراب کی بھٹی پرچھاپہ، غیر ملکی ملزمان گرفتار

مکہ مکرمہ میں شراب کی بھٹی پرچھاپہ، غیر ملکی ملزمان گرفتار
کیپشن: تصویر بشکریہ فیس بک

مکہ مکرمہ:مکہ مکرمہ پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے شراب کشید کرنے والی ایک بھٹی 62کنستر ضبط کرتے ہوئے 2 غیر ملکیوں کو حراست میں لے لیا۔

سعودی پولیس کے ترجمان نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ مکہ مکرمہ کے علاقے حسینیہ میں دو غیر ملکی شراب کشیدہ کرنے کی بھٹی چلا رہے تھے، اہلکاروں نے چھاپہ مار کر 62 کنستر ضبط کر لئے ہیں جن میں 142لیٹر شراب موجود تھی۔

انہوں نے کہا کہ جائے وقوعہ سے شراب کشید کرنے والے آلات بھی برآمد ہوئے ہیں جبکہ 2 غیر قانونی تارکین کو گرفتار کرکے الکعکیہ پولیس سٹیشن منتقل کردیا کردیا گیا ہے۔