بھارتی دارلحکومت نئی دہلی میں بھی دفعہ 144 نافذ، مودی سرکار نے شہریوں کا جینا دوبھر کردیا

بھارتی دارلحکومت نئی دہلی میں بھی دفعہ 144 نافذ، مودی سرکار نے شہریوں کا جینا دوبھر کردیا

نئی دہلی : بھارت کے دارالحکومت نئی دلی میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق متنازع بل کے خلاف بڑھتے احتجاج، مظاہروں اور کشیدگی کے باعث دارالحکومت نئی دلی میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے جب کہ مظاہروں میں شرکت کرنے والے کئی افراد کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق دارالحکومت کے داخلی اور خارجی راستوں کو بند کر دیا گیا ہے اور شہر کے کئی حصوں میں موبائل سروس بھی معطل کر دی گئی ہے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ نئی دلی میں انٹرنیٹ سروس کی معطلی سرکاری احکامات پر کی گئی جب کہ دلی اور ممبئی سمیت کئی شہروں میں آج بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرے اور دھرنے جاری ہیں، نئی دلی کے لال قلعے کے قریب دفعہ 144 کے نفاذ کے باوجود بھی مظاہرین نے احتجاج کیا۔