ارشد شریف قتل کیس، جے آئی ٹی نے 26 گواہوں کی شہادتیں ریکارڈ کر لیں

ارشد شریف قتل کیس، جے آئی ٹی نے 26 گواہوں کی شہادتیں ریکارڈ کر لیں

اسلام آباد: سینئر صحافی ارشد شریف کے قتل کیس کی تحقیقات کیلئے بنائی گئی خصوصی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) نے اب تک 26 گواہوں کی شہادتیں ریکارڈ کر لی ہیں۔ 
تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی پولیس کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ ارشد شریف قتل کیس کی تحقیقات کیلئے قائم کی گئی خصوصی جے آئی ٹی کا آٹھواں اجلاس ہوا۔
ترجمان کا کہنا تھاکہ اب تک 26 گواہوں کی شہادتیں ریکارڈ کی جاچکی ہیں اور کل مزید شہادتیں ریکارڈ کرنے کیلئے اہم گواہوں کو طلب کیا گیا ہے جبکہ جے آئی ٹی کا اگلا اجلاس کل ہو گا۔

مصنف کے بارے میں