لاہور:پنجاب کے مختلف شہروں میں شدید دھند کے باعث حدِ نگاہ بری طرح متاثر ہو گئی ہے، جس کے پیش نظر موٹرویز کو مختلف مقامات سے بند کر دیا گیا ہے۔ لاہور سمیت کئی علاقوں میں ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔
دھند کے باعث موٹروے ایم ٹو ٹھوکر نیاز بیگ سے للہ انٹرچینج، ایم تھری فیض پور سے سمندری، ایم فور شیر شاہ سے پنڈی بھٹیاں، ایم فائیو شیر شاہ سے ظاہر پیر اور ایم الیون لاہور سے سمبڑیال تک بند ہے، جبکہ ایم فائیو ظاہر پیر سے روہڑی تک بڑی گاڑیوں کی آمدورفت معطل کر دی گئی ہے۔
موٹروے پولیس نے شہریوں کو دھند کے اوقات میں غیر ضروری سفر سے گریز اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔