انتہا اور آئندہ کے نتائج ابھی باقی، 9 مئی کے شواہد اہم ہوں گے؛سینیٹر فیصل واوڈا

10:45 AM, 20 Dec, 2025

اسلام آباد:سینیٹر فیصل واوڈا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ سیاسی حالات نے مخالفین کو ایسے مقام تک پہنچا دیا ہے جہاں سے قانونی اور دنیاوی طور پر واپسی ممکن نہیں۔

انہوں نے کہا کہ دسمبر میں اہم پیش رفت متوقع ہے اور 9 مئی کے شواہد اور گواہیاں سامنے آنے کے بعد صورتحال واضح ہو جائے گی۔ فیصل واوڈا کے مطابق یہ صرف ابتدا ہے اور انتہا اور آئندہ کے نتائج ابھی باقی ہیں۔

سینیٹر نے مزید کہا کہ بعض افراد حقیقت کو دیکھنے کے باوجود نظر انداز کر رہے ہیں، لیکن "سب کچھ دیوار پر لکھا تھا اور اب یہ حقیقت بن چکا ہے"۔

مزیدخبریں