پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 1300 روپے مہنگا

06:08 PM, 20 Dec, 2025

کراچی: ملک میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ جاری ہے، اور آج فی تولہ سونا مزید 1300 روپے مہنگا ہو گیا۔ آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولری ایسوسی ایشن کے مطابق، اس اضافے کے بعد فی تولہ سونا کی قیمت 4 لاکھ 56 ہزار 162 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

اسی طرح، 10 گرام سونے کی قیمت بھی 1115 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 91 ہزار 85 روپے ہو گئی ہے۔

دوسری جانب، عالمی بازار میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے، جہاں 13 ڈالر کے اضافے کے بعد سونے کا بھاؤ 4 ہزار 338 ڈالر فی اونس تک پہنچ گیا ہے۔
 
 

مزیدخبریں