دبئی میں برج خلیفہ پر آسمانی بجلی کا نایاب منظر، ویڈیو وائرل

11:44 PM, 20 Dec, 2025

دبئی: متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے مختلف علاقوں میں شدید بارشوں کے دوران دبئی میں ایک نایاب منظر دیکھنے کو ملا جب دنیا کی بلند ترین عمارت، برج خلیفہ پر آسمانی بجلی آ گری۔

یہ واقعہ جمعرات کو پیش آیا اور اس کی ایک مختصر ویڈیو دبئی کے ولی عہد اور وزیرِ دفاع شیخ حمدان بن محمد بن راشد آل مکتوم نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کی، جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئی۔ ویڈیو میں برج خلیفہ کو گھنے بادلوں کے درمیان سبز آسمان کے پس منظر میں دکھایا گیا ہے، جہاں آسمانی بجلی عمارت کی اوپر منزل سے ٹکراتی ہوئی نظر آتی ہے۔

یہ ویڈیو شیخ حمدان کے ایک اعلان کے کچھ گھنٹے بعد شیئر کی گئی، جس میں انہوں نے شہریوں کو ہدایت کی تھی کہ وہ آنے والے دنوں میں مزید بارشوں کے لیے تیار رہیں۔

نیشنل سینٹر آف میٹرولوجی (این سی ایم) کے مطابق، 18 دسمبر کو یو اے ای میں البشائر کے نظام کے کم دباؤ کی وجہ سے شارجہ اور راس الخیمہ میں شدید بارش اور ژالہ باری ریکارڈ کی گئی۔ حکام نے شہریوں کو سرکاری موسمی انتباہات پر نظر رکھنے اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔
 
 

مزیدخبریں