نورا فتحی ممبئی میں خوفناک حادثے کا شکار

10:25 PM, 20 Dec, 2025

ممبئی: بالی ووڈ کی مشہور رقاصہ اور اداکارہ نورا فتحی ممبئی میں ایک شدید ٹریفک حادثے کا شکار ہو گئیں، مگر خوش قسمتی سے وہ اس حادثے میں بال بال بچ گئیں۔ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب نورا فتحی عالمی شہرت یافتہ امریکی ڈی جے ڈیوڈ گوئٹا کے کنسرٹ میں شرکت کے لیے جا رہی تھیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق، نورا فتحی اپنی ٹیم کے ہمراہ سن برن فیسٹیول میں شرکت کے لیے جا رہی تھیں کہ ایک نشے میں دھت ڈرائیور نے ان کی گاڑی کو زوردار ٹکر مار دی۔ یہ حادثہ اتنا شدید تھا کہ نورا کو سر میں چوٹ آئی، جس کے بعد انہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔

اسپتال پہنچنے پر ڈاکٹروں نے نورا کا سی ٹی اسکین کیا تاکہ اندرونی خون بہنے کا خطرہ معلوم کیا جا سکے، تاہم خوش قسمتی سے ایسا کوئی خطرہ سامنے نہیں آیا۔ ڈاکٹروں نے تصدیق کی کہ اس حادثے کی وجہ سے نورا فتحی کو کنکشن ہوا ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ ڈاکٹروں کی جانب سے آرام کا مشورہ دینے کے باوجود، نورا فتحی اسپتال سے فارغ ہوتے ہی سیدھا کنسرٹ میں پہنچ گئیں اور سن برن 2025 میں پرفارم کیا۔ ان کی محنت اور عزم کو مداحوں نے سراہا اور ان کے جذبے کو بھرپور طریقے سے پذیرائی دی۔

حادثے کے بعد نورا فتحی کی گاڑی کی تصاویر بھی سامنے آئی ہیں، جن سے ٹکر کی شدت کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔

واضح رہے کہ نورا فتحی کا یہ سال عالمی سطح پر انتہائی کامیاب رہا ہے، اور حال ہی میں انہوں نے امریکہ کے مشہور دی جیمی فالن شو میں اپنی پرفارمنس سے دھوم مچائی ہے۔

اداکاری کے میدان میں بھی نورا فتحی نے جنوبی بھارت کی ہارر فلم کنچنا 4 اور کے ڈی: دی ڈیول کے ذریعے قدم جمایا ہے۔ اس کے علاوہ ان کی نئی ویب سیریز دی رائلز بھی حال ہی میں منظر عام پر آئی ہے۔

مزیدخبریں