شمالی وزیرستان میں پاک فضائیہ کی بمباری سے متعدد دہشتگرد ہلاک

شمالی وزیرستان میں پاک فضائیہ کی بمباری سے متعدد دہشتگرد ہلاک

پشاور :لاہور چئیرنگ کراس بم دھماکے کےبعد آرمی نے افغان بارڈر سمیت شمالی ویزرستان میں بھی دہشت گردوں کے خلاف  کارروائی کا آغاز کر دیاہے ۔ 

ابتدائی معلومات کے مطابق پاک فضائیہ کے طیاروں کی شمالی وزیرستان کے علاقے میں بمباری سے وچہ بی بی میں دہشت گردوں کے دوبارہ منظم ہونے کی کوشش ناکام بنادی گئی ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق طیاروں کی بمباری سے کئی دہشت گرد ہلاک کردیئے گئےاور ان کے کئی ٹھکانوں کو تباہ بھی کر دیا ہے۔