مالی مسائل کا شکار زمبابوے کرکٹ یونین نے آئی سی سی سے قرض مانگ لیا

مالی مسائل کا شکار زمبابوے کرکٹ یونین نے آئی سی سی سے قرض مانگ لیا

ہرارے: مالی مسائل سے تنگ زمبابوے کرکٹ یونین نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل سے قرض کی درخواست کی ہے۔ زمبابوے کو اگست میں پاکستان کی میزبانی کرنی ہے۔

بھارتی کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق اگست میں پاکستان کے شیڈول دورے میں دو ٹیسٹ، پانچ ون ڈے اور دو ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کھیلنے ہیں۔ اس دوران سہ فریقی سیریز بھی طے ہے جس کیلئے زمبابوے کرکٹ یونین آسٹریلیا کو قائل کرنے میں مصروف ہے۔

گزشتہ برس معاوضوں کی عدم ادائیگی سے تنگ آ کر کرکٹرز اور بورڈ ملازمین نے ہڑتال کر دی تھی۔

زمبابوین حکام کو عالمی تنظیم کی جانب سے فنڈز ملنے کی امید ہے، حتمی جواب تک پاکستان کی سیریز کا امکان برقرار ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں