پاکستان میں کورونا سے مزید 36افراد جاں بحق ، تعداد12ہزار563 ہوگئی

پاکستان میں کورونا سے مزید 36افراد جاں بحق ، تعداد12ہزار563 ہوگئی

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا سے مزید 36افراد جاں بحق ، تعداد12ہزار563 ہوگئی ہے ۔ 

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کی وجہ سے 36افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ پاکستان میں گزشتہ روز کی اموات کے بعد  اموات کی تعداد12ہزار563 ہوگئی۔


گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 42ہزار332 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے ایک ہزار340 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے ۔ 


ملک بھر میں اس وقت کورونا سے متاثرین کی تعداد 5لاکھ 69ہزار 846 تک پہنچ گئی ہے،جبکہ5لاکھ 33ہزار 202 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ آپریشن سنٹر  ( این سی او سی ) پاکستان میں اس وقت فعال کیسز کی تعداد 24ہزار81 ہے۔