پی ایس ایل 6 کا میلہ آج سجے گا

پی ایس ایل 6 کا میلہ آج سجے گا

لاہو ر: پاکستان سپر لیگ کا میلہ آج سجے گا ، اس میلے میں دفاعی چیمپئین کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ٹکرائیں گے ۔ 

پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل ) سیزن چھے میں چھے ٹیموں کے درمیان ٹرافی کی دوڑ آج سے شروع ہورہی ہے جس میں غیر ملکی کھلاڑی بھی اپنی کارکردگی دکھانے کے لیے تیار ہیں ، افتتاحی تقریب آج ہفتے کو شام پونے ساتھ بجے ہوں گے ۔ 

دفاعی چیمپئن کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز افتتاحی میچ میں رات 8 بجے کراچی کے نیشنل اسٹڈیم میں مدمقابل ہوں گے ۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو کرس گیل کا سہارا ہے تو کراچی کنگز کےپاس بابراعظم موجود ہیں ۔ 

شائقین کی آمد پر کورونا پروٹوکولز پر عملد درآمد یقینی بنانے کے لیے متعلقہ ادارے سرگرم جبکہ سیکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کیے گئے ہیں اور پانچ ہزارسےزائد اہلکار اسٹیڈیم کے اندر اور باہر تعینات  ہیں ۔ تماشائیوں کو میچ سے تین گھنٹے پہلے اسٹیڈیم آنے کی اجازت ہوگی ۔

پی ایس ایل کے چھٹے سیزن کے لیے کمنٹریٹرز کا اعلان بھی کیا جاچکا ہے ۔ پی ایس ایل کی کمنٹری پینل میں ایلن ولکنز ، بازیدخان ، ڈینی موریسن اور جے پی ڈومنی شامل ہیں ۔ 

ان کے علاوہ ڈومنک کارک ، ڈیوڈگاور، سائمن ڈول ، پومی بانگواثنا میر ، عروج ممتاز ، رمیز راجہ ، سکندر بخت اور زینب عباس بھی پینل کے حصہ ہیں ۔

پی ایس ایل کے سیزن چھ کے دوران اردو کمنٹری کی ذمہ داریاں طارق سعید ، سکندر بخت اوردیگر نبھائیں گے ۔