پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 15.94 ارب ڈالر تک پہنچ گئے

07:55 PM, 20 Feb, 2025

نیوویب ڈیسک

کراچی:پاکستان کے زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر میں گزشتہ ہفتے 3 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کی کمی آئی، جس کے بعد یہ ذخائر 15 ارب 94 کروڑ 79 لاکھ ڈالر کی سطح تک پہنچ گئے ہیں۔

سٹیٹ بینک کے مطابق، 14 فروری کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران سرکاری ذخائر میں 3 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کی کمی واقع ہوئی، جس کے نتیجے میں یہ ذخائر 11 ارب 20 کروڑ 15 لاکھ ڈالر پر آ گئے ہیں۔

مرکزی بینک نے بتایا کہ کمرشل بینکوں کے پاس 4 ارب 74 کروڑ 64 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں، جس سے مجموعی ملکی ذخائر کی مالیت 15 ارب 94 کروڑ 79 لاکھ ڈالر ہو گئی۔

مزیدخبریں