ایکس (ٹوئٹر) میں نیا ویڈیو پلیئر متعارف، ویوئنگ تجربے میں بہتری

02:54 PM, 20 Feb, 2026

کیلیفورنیا: ایکس (سابقہ ٹوئٹر) نے اپنے ویڈیو پلیئر کا نیا ری ڈیزائن متعارف کرایا ہے تاکہ ویڈیوز دیکھنے کا تجربہ مزید بہتر بنایا جا سکے، خاص طور پر موبائل ڈیوائسز پر۔ یہ نئی اپ ڈیٹ ایکس کے پراڈکٹ ہیڈ نکیتا بیئر نے اعلان کیا۔

قبل ازیں، نکیتا بیئر نے یہ تسلیم کیا تھا کہ ایکس کے پرانے ویڈیو پلیئر کو جدید دور کے تقاضوں کے مطابق اپ گریڈ کرنے کی ضرورت ہے۔ اب یہ نیا ویڈیو پلیئر متعارف کرایا گیا ہے جس میں صارفین موبائل ڈیوائسز پر سنگل کلک سے اسکرین کو ٹک ٹاک کی طرح پورٹریٹ موڈ میں تبدیل کر سکتے ہیں۔

یہ اپ ڈیٹ آئی او ایس ڈیوائسز کے لیے پیش کی گئی ہے، اور اس کا مقصد ویڈیو دیکھنے کے تجربے کو مزید متاثر کن بنانا ہے۔ اس تبدیلی کا مقصد ایکس کو ٹک ٹاک کے مقابلے میں بہتر اور مزید دلچسپ بنانا ہے، خاص طور پر اس وقت جب امریکہ میں ٹک ٹاک کو امریکی سرمایہ کاروں کے گروپ نے خرید لیا ہے۔

یہ تبدیلی اس وقت کی گئی ہے جب ایکس نے 2025 میں ورٹیکل ویڈیو فیڈ کی پیشکش کی تھی، جو صارفین کے ویوئنگ تجربے کو مزید انٹرایکٹو بنانے کے لیے متعارف کرائی گئی تھی۔

مزیدخبریں