واشنگٹن : امریکہ کے دارالحکومت میں سکھ برادری کے ایک بڑے اجتماع نے "بورڈ آف پیس" کے قیام کا اعلان کرتے ہوئے اس مشن کے لیے ایک بلین ڈالر کے فنڈز مختص کرنے کا عہد کیا ہے۔ اس اجلاس میں امریکہ بھر سے سینکڑوں سکھ رہنماؤں اور شہریوں نے شرکت کی، جس کا مقصد عالمی سطح پر سکھوں کے سیاسی مطالبات کو منوانا اور خطے میں امن کے قیام کے لیے لائحہ عمل تیار کرنا ہے۔
اجلاس کے دوران شرکاء نے درج ذیل اہم نکات پر اتفاق کیا۔ خالصتان کو ایک حل طلب سیاسی مسئلہ قرار دیتے ہوئے عالمی برادری سے مداخلت کی اپیل کی گئی۔
تنظیم نے واضح کیا کہ وہ اپنے مقاصد کے حصول کے لیے صرف سفارتی اور جمہوری ذرائع پر یقین رکھتی ہے۔ واشنگٹن ڈی سی میں جمع ہونے والے ارکان نے عالمی امن اور سکھ برادری کے مابین اتحاد کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیا۔اس اقدام کو سکھ برادری کی جانب سے بین الاقوامی سطح پر اپنی موجودگی اور مالی قوت منوانے کی ایک بڑی کوشش قرار دیا جا رہا ہے، تاکہ عالمی طاقتوں کی توجہ اس دیرینہ سیاسی مسئلے کی جانب مبذول کرائی جا سکے۔
واشنگٹن: سکھ برادری کا ’بورڈ آف پیس‘ کے لیے ایک بلین ڈالر کا اعلان، خالصتان کے سفارتی حل پر زور
02:14 PM, 20 Feb, 2026