"نوجوان ڈیجیٹل محاذ پر پاکستان کے محافظ بنیں"، کور کمانڈر پشاور کی انٹرن شپ پروگرام کے طلبہ سے گفتگو

02:55 PM, 20 Feb, 2026

پشاور : آئی ایس پی آر ونٹر انٹرن شپ پروگرام 2026 کے شرکاء کے لیے پشاور میں ایک خصوصی نشست کا اہتمام کیا گیا، جس میں کور کمانڈر پشاور نے طلبہ سے خیبر پختونخوا کی سکیورٹی صورتحال اور قومی چیلنجز پر سیر حاصل گفتگو کی۔ اس نشست کا مقصد نوجوان نسل کو ملکی دفاع اور عصرِ حاضر کے جدید خطرات سے آگاہ کرنا تھا۔
کور کمانڈر نے طلبہ کو خیبر پختونخوا میں جاری آپریشنز اور دشمن کے عزائم کو ناکام بنانے کے لیے پاک فوج کی حکمت عملی پر بریفنگ دی۔طلبہ نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت اور دہشت گردی کے خلاف جاری 'معرکہ حق' میں جوانوں کی قربانیوں کو زبردست الفاظ میں سراہا۔
 شرکاء کا کہنا تھا کہ اس براہِ راست گفتگو سے انہیں قومی معاملات اور سکیورٹی مسائل کو ایک نئے اور مستند تناظر میں سمجھنے میں مدد ملی ہے۔نشست کے اختتام پر طلبہ نے مشترکہ طور پر اس عزم کا اظہار کیا کہ     وہ ڈیجیٹل محاذ پر پاکستان کے خلاف ہونے والے ہر منفی پروپیگنڈے کا منہ توڑ جواب دیں گے۔    سوشل میڈیا اور دیگر پلیٹ فارمز پر پاکستان کے مثبت بیانیے کو عالمی سطح پر اجاگر کریں گے۔    قومی مفادات کے تحفظ کے لیے نوجوان نسل ہراول دستے کا کردار ادا کرے گی۔
    طلبہ  نے کہاکہ  ہمیں فخر ہے کہ ہمیں پاک فوج کے ساتھ وقت گزارنے اور ملک کے دفاعی میکانزم کو سمجھنے کا موقع ملا۔ ہم ونٹر انٹرن شپ پروگرام کے انعقاد پر آئی ایس پی آر کے مشکور ہیں۔"

مزیدخبریں