سرکاری معلومات کی غیر قانونی فراہمی کا الزام: سابق برطانوی شہزادہ اینڈریو گرفتار، دن بھر کی تفتیش کے بعد رہائی

03:07 PM, 20 Feb, 2026

لندن: برطانیہ کے بادشاہ چارلس کے چھوٹے بھائی، اینڈریو ماؤنٹ بیٹن ونزر کو بدعنوانی اور حساس معلومات افشا کرنے کے شبے میں پولیس نے گرفتار کر لیا۔ 66 سالہ سابق شہزادے کو تھیمز ویلی پولیس نے حراست میں لے کر سارا دن پوچھ گچھ کی، جس کے بعد انہیں رہا کر دیا گیا۔
سابق شہزادے کے خلاف کی جانے والی اس کارروائی کے اہم محرکات درج ذیل ہیں۔اینڈریو پر الزام ہے کہ انہوں نے بطور برطانوی تجارتی نمائندہ، ویتنام اور سنگاپور جیسے ممالک سے متعلق حساس سرکاری رپورٹس اور معلومات جیفری ایپسٹین کو فراہم کیں۔ یہ الزامات ان کے 2010 کے سرکاری دوروں سے متعلق ہیں، جن کی وجہ سے انہیں 2011 میں اپنا عہدہ چھوڑنا پڑا تھا۔
 مسلسل تنازعات اور ان الزامات کی سنگینی کے باعث بادشاہ چارلس نے 2025 میں ہی ان کے شاہی اعزازات چھین لیے تھے۔ برطانوی پولیس نے قانون کی بالادستی قائم رکھتے ہوئے گرفتاری سے قبل بکنگھم پیلس کو مطلع تک نہیں کیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ یہ کیس کراؤن کورٹ میں چلے گا اور جرم ثابت ہونے کی صورت میں سزا عمر قید تک ہو سکتی ہے۔ بادشاہ چارلس نے دوٹوک موقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ "قانون اپنا راستہ بنائے گا" اور خاندان تحقیقات میں مکمل تعاون کرے گا۔

مزیدخبریں