اسلام آباد : پاکستان کے باصلاحیت نوجوانوں نے مالی سال 2026 کی پہلی ششماہی میں آئی ٹی کی دنیا میں کامیابی کے جھنڈے گاڑ دیے۔ فری لانسنگ کے شعبے میں 557 ملین ڈالرز کا زرمبادلہ ملک میں لا کر ایک ایسا ریکارڈ قائم کیا ہے جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 58 فیصد زائد ہے۔
خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (SIFC) کی سرپرستی میں پاکستان کا ٹیکنالوجی سیکٹر اب دنیا کے لیے ایک مثال بن چکا ہے۔ اس کامیابی کے اہم ستون درج ذیل ہیں۔ سافٹ ویئر ڈویلپمنٹ، گرافک ڈیزائن، ڈیجیٹل مارکیٹنگ اور ای کامرس میں پاکستانی ماہرین کا طوطی بول رہا ہے۔
پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت کی رفتار نے دبئی، نیویارک اور روایتی حریف بھارت کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔سٹارٹ اپ ایکو سسٹم: ملک میں اس وقت 170 سے زائد بڑے اسٹارٹ اپس کام کر رہے ہیں جن کی مشترکہ مالیت 4 بلین ڈالر سے زائد ہو چکی ہے۔
حکومت پاکستان اور ایس آئی ایف سی کی جانب سے فراہم کردہ جدید سہولیات، سازگار ماحولیاتی نظام اور نوجوانوں کے لیے عالمی سطح کے تربیتی پروگرامز نے فری لانسنگ کو ملکی معیشت کی شہ رگ بنا دیا ہے۔"یہ صرف اعداد و شمار نہیں بلکہ پاکستان کے روشن مستقبل کی نوید ہے۔ ہمارے فری لانسرز اب زرمبادلہ کے ذخائر میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت اختیار کر چکے ہیں۔
ڈیجیٹل انقلاب: پاکستانی فری لانسرز نے دنیا کو ہلا دیا، 6 ماہ میں 557 ملین ڈالر کما کر بھارت اور نیویارک کو مات دے دی
03:53 PM, 20 Feb, 2026