اسلام آباد: وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت جیل مینوئل اور ڈاکٹروں کی سفارشات کے مطابق بانی پی ٹی آئی کو علاج معالجے کی تمام ضروری سہولیات فراہم کر رہی ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ ان کی آنکھ کے علاج کا عمل جاری ہے اور اس حوالے سے کسی قسم کی کوتاہی نہیں برتی جا رہی۔
وفاقی وزیر کے مطابق، ماہر ڈاکٹروں کی تجویز پر آنکھ کے علاج کے لیے انجکشنز کا ایک سلسلہ ترتیب دیا گیا ہے۔ ابتدائی معائنہ اور علاج شروع کر دیا گیا ہے۔ دوسرا انجکشن 25 فروری کو لگایا جائے گا۔ تیسرا انجیکشن 25 مارچ کو لگایا جائے گا۔
طارق فضل چوہدری نے بتایا کہ علاج کے لیے مقررہ ٹیم ملک کے بہترین اور مستند ترین ڈاکٹرز پر مشتمل ہے، تاکہ بینائی سے متعلق حساس معاملے کو مکمل پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ حل کیا جا سکے۔
بانی پی ٹی آئی کی آنکھ کا علاج: حکومت نے طبی معائنے اور انجیکشنز کا شیڈول جاری کر دیا
06:33 PM, 20 Feb, 2026