فیصل واوڈا پر بھی نا اہلی کی تلوار لٹکنے لگی

فیصل واوڈا پر بھی نا اہلی کی تلوار لٹکنے لگی

لاہور: فیصل واوڈا پر بھی نا اہلی کی تلوار لٹکنے لگی ،لاہورہائیکورٹ نے وفاقی وزیر فیصل واڈا کی نااہلی کیلئے دائر درخواست پر درخواست گزار کے وکیل کوتیاری کے ساتھ پیش ہونے کی ہدایت کردی.

چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ نے وکیل کوہدایت کی کہ آپ کی درخواست کیلئے تیاری ہی نہیں پہلے تیاری کریں پھر پیش ہوں۔ چیف جسٹس مامون الرشید شیخ نے قومی امن ترقی پارٹی کی درخواست پرسماعت کی،درخواست میں وفاقی حکومت اور فیصل واوڈا کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیاگیا ہے کہ فیصل واوڈا نے لائیو شو میں پاکستان مسلم لیگ ن پر بوٹ پالش کرنے اور چاٹنے کے سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ میمو گیٹ میں حسین حقانی اور ڈان لیکس کے مجرموں کو قرار واقعی سزا دی جاتی تو ’ فیصل واوڈا ‘ واقعہ پیش نہیں آتا۔ فیصل واوڈا نے پاکستان کے اعلیٰ جمہوری و دفاعی اداروں کو بدنام کرنے کی سازش کی ہے۔