پی ٹی آئی کے پارٹی ترجمانوں کا اہم اجلاس طلب

08:29 AM, 20 Jan, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: پی ٹی آئی نے پارٹی ترجمانوں کا اجلاس آج طلب کرلیا، جس میں ملکی سیاسی صورتحال اور دیگر معاملات زیر غور آئیں گے۔


تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت  تحریک انصاف کے پارٹی ترجمانوں کا اجلاس طلب کر لیا گیا،  اجلاس میں ملکی موجودہ سیاسی صورتحال اور  دیگر معاملات کا جائزہ لیا جائے گا۔


علاوہ ازیں گزشتہ روز وزیراعظم کی زیر صدارت اسلام آباد میں فوجداری نظام انصاف اصلاحات کا اجلاس بھی ہوا تھا۔

اجلاس کے اعلامیے کے مطابق وزیراعظم کو حکومت کی فوجداری نظام انصاف میں اصلاحات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی اور بتایا کہ حکومت قانون میں پہلی بار بڑی تبدیلیاں لارہی ہے۔مزید  بتایا گیا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لے کر اتفاقِ رائے سے فیصلہ سازی کی گئی ہے، نئے نظام میں ایف آئی آر کی ڈیجیٹلائزیشن، ٹرائل کا طریقہ کار شامل ہوگا۔

مزیدخبریں