کراچی والو تیار ہو جاؤ،محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی 

Karachi Winter Wind

کراچی:محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں جمعہ سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے ،ساحلی علاقوں میںہوائوں کی رفتار 60 کلو میٹر فی گھنٹے  تک ہو سکتی ہے ۔


محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں ہوائوں کی رفتار 36 سے 45 کلو میٹر فی گھنٹے تک بڑھ سکتی ہے، 22 سے26 جنوری کے دوران کراچی سمیت سندھ میں ہلکی سردی کا امکان ہے۔

 ماہرین موسمیات کا کہنا ہے  اس دوران کراچی میں رات کا درجہ حرارت 8 سے 9 ڈگری گرسکتا ہے، سندھ کے بیشتر شہروں کا درجہ حرارت 4 سے 6 ڈگری تک گر سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہوائوں کا سلسلہ جنوب پنجاب کی جانب بڑھ رہاہے، مغربی ہوائوں کے اثرات کراچی میں تیز ہوائوں اور سردی کی معتدل لہر کی صورت میں رہیں گے جبکہ سمندر میں معمول سے تیز لہریں بھی پیدا ہوسکتی ہیں۔