کراچی سانحہ گل پلازہ، جاں بحق افراد کی تعداد28 ہو گئی، 85 لاپتہ افراد کی تلاش جاری

09:14 AM, 20 Jan, 2026

کراچی :کراچی کے علاقے میں پیش آنے والے افسوسناک گل پلازہ سانحے میں جاں بحق افراد کی تعداد 28 تک پہنچ گئی ہے، جب کہ اب بھی 85 لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔ ریسکیو ٹیمیں پلازے کے اندر مختلف حصوں میں داخل ہو چکی ہیں اور ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کی کوششیں تیز کر دی گئی ہیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق پلازے کی چھت پر بنائی گئی پارکنگ سے 16 گاڑیاں نکال لی گئی ہیں۔ ریسکیو اور بلدیہ عظمیٰ کی ٹیمیں بھاری مشینری کی مدد سے ملبہ ہٹانے اور بیسمنٹ کی کلیئرنس کے عمل میں مصروف ہیں، جب کہ علاقے میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ آپریشن مکمل ہونے تک امدادی سرگرمیاں بلا تعطل جاری رہیں گی۔

مزیدخبریں