اسلام آباد:قومی اسمبلی میں بطور اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی نے اپنی پہلی تقریر میں جمہوریت، پارلیمان اور آئین کی بالادستی کے لیے حکومت کو غیر مشروط تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے سیاسی برداشت اور جمہوری رویوں کو فروغ دینا ناگزیر ہے۔
محمود خان اچکزئی نے حکومت کو مذاکرات اور مفاہمت کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ تمام مسائل کا حل پارلیمان کے اندر باہمی مشاورت سے ممکن ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ اپوزیشن مثبت اور تعمیری کردار ادا کرے گی تاکہ جمہوری نظام مضبوط ہو سکے۔