صدر ٹرمپ کا گرین لینڈ پر امریکی کنٹرول کی حمایت، یورپ کو روس،یوکرین جنگ پر توجہ دینے کی تلقین

09:56 AM, 20 Jan, 2026

واشنگٹن :امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک ٹیلی فونک انٹرویو میں کہا کہ دنیا اس وقت تک محفوظ نہیں جب تک گرین لینڈ امریکہ کے کنٹرول میں نہ ہو۔ انہوں نے یورپ کو مشورہ دیا کہ گرین لینڈ کے بجائے روس-یوکرین جنگ پر توجہ دینی چاہیے، کیونکہ یورپ کی موجودہ مشکلات اسی جنگ کا نتیجہ ہیں۔

صدر ٹرمپ نے نوبیل امن انعام کے حوالے سے بھی ریمارکس دیے اور کہا کہ انعام کی کوئی پرواہ نہیں، کیونکہ نوبیل امن انعام ناروے کے کنٹرول میں ہے، چاہے وہ اس کا انکار کریں۔ ان کے بیانات نے بین الاقوامی سطح پر سیاسی بحث کو جنم دیا ہے۔

مزیدخبریں