کوئٹہ میں پلازہ میں آگ، کئی دکانیں متاثر، ریسکیو آپریشن جاری

10:02 AM, 20 Jan, 2026

کوئٹہ :کوئٹہ کے پرنس روڈ پر واقع حلیم پلازہ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے کئی دکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ مقامی ریسکیو اور فائر بریگیڈ کی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور آگ پر قابو پانے کے لیے آپریشن جاری ہے۔

حکام کے مطابق آگ کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے اضافی وسائل بھی طلب کر لیے گئے ہیں، اور متاثرہ افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کرنے کے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ آگ لگنے کی وجہ اور مالی نقصان کا اندازہ ابھی نہیں لگایا جا سکا۔

مزیدخبریں