فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا نیشنل پولیس اکیڈمی اسلام آباد کا دورہ، داخلی سلامتی پر زور

12:10 PM, 20 Jan, 2026

اسلام آباد:فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے نیشنل پولیس اکیڈمی اسلام آباد کا دورہ کیا، جہاں پولیس کے چاق و چوبند دستے نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری بھی موجود تھے۔

فیلڈ مارشل کو پولیس کی جدید تربیت اور صلاحیتوں میں اضافے کے لیے جاری پروگرامز پر بریفنگ دی گئی۔ انہوں نے قانون کے نفاذ اور داخلی سلامتی کے فروغ کے لیے ایجنسیوں کے درمیان باہمی تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔

مزیدخبریں