اسلام آباد:مشیرِ سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے ایک بار پھر اپوزیشن کو غیرمشروط مذاکرات کی پیشکش کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم کی جانب سے اپوزیشن سے بات چیت کی پیشکش بدستور برقرار ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کو چاہیے کہ وزیراعظم کی آفر قبول کرے اور ملاقات کے لیے آگے بڑھے۔
قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ ملک کے مسائل کا حل پارلیمنٹ سے نکلے گا اور مل بیٹھنے سے ہی معاملات بہتر ہو سکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مذاکرات میں شرائط سے بالاتر ہو کر سوچنا ہوگا۔
رانا ثناء اللہ نے سوال اٹھایا کہ اگر سیاستدان آپس میں بیٹھنے کو تیار نہیں تو ملک آگے کیسے بڑھے گا۔ انہوں نے کہا کہ چار سال تک اپوزیشن سے کوئی رابطہ نہ ہونا پارلیمانی نظام کے لیے نقصان دہ ثابت ہوا ہے۔