وزیراعلیٰ پنجاب نے ترقیاتی منصوبوں میں معیار اور بیوٹیفکیشن کو لازمی قرار دے دیا

06:21 PM, 20 Jan, 2026

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبے میں جاری اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں پر ہدایت کی ہے کہ ہر منصوبے میں بیوٹیفکیشن پلان لازمی شامل کیا جائے اور گرین بیلٹس کے تحفظ کے ساتھ اسٹریٹ لائٹس کی بروقت تنصیب یقینی بنائی جائے۔

وزیراعلیٰ نے منصوبوں کے ساتھ فٹ پاتھ کی بروقت تعمیر کو بھی لازمی قرار دیا۔

لاہور میں کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ کسی بھی محکمے کو منصوبے کی تکمیل کے بعد سڑک کھودنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ فائرسسٹم کا آڈٹ کیا جائے، نئے ایس او پیز مرتب کیے جائیں، اور تمام مین ہولز سڑک کی سطح کے برابر اور یکساں معیار کے ہوں۔

مزیدخبریں