بسنت کے موقع پر شہریوں کے تحفظ کیلئے لاہور میں آگاہی مہم شروع

07:51 PM, 20 Jan, 2026

لاہور:  لاہور میں بسنت کے موقع پر شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے آگاہی مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

اس حوالے سے گریٹر اقبال پارک میں ایک خصوصی تقریب منعقد کی گئی، جس میں سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ، کمشنر لاہور مریم خان اور چیف ٹریفک آفیسر اطہر وحید نے شرکت کی۔

تقریب کے دوران موٹر سائیکل سواروں میں حفاظتی انٹینا تقسیم کیے گئے۔ سی سی پی او لاہور نے اس موقع پر کہا کہ بسنت کے دوران موٹر سائیکل سواروں کے تحفظ کیلئے سخت اقدامات کیے جا رہے ہیں اور بغیر حفاظتی انٹینا موٹر سائیکل چلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

بلال صدیق کمیانہ نے واضح کیا کہ ہوائی فائرنگ پر زیرو ٹالرنس پالیسی ہوگی اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ شہریوں کو پُرامن ماحول فراہم کرنا لاہور پولیس کی اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں کے تعاون سے ہی محفوظ اور پُرامن بسنت کا انعقاد ممکن بنایا جا سکتا ہے۔

مزیدخبریں