ن لیگ پاکستانی عدالتوں کا اختیار اپنے ہاتھ میں لینا چاہتی ہے : فردوس عاشق اعوان

ن لیگ پاکستانی عدالتوں کا اختیار اپنے ہاتھ میں لینا چاہتی ہے : فردوس عاشق اعوان
کیپشن: image by facebook

اسلام آباد : معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ سیاسی بلوغت سے عاری ٹولہ عوام میں بے سرو پا باتیں پھیلا رہا ہے ، مریم نواز کا بیانیہ کو ن تسلیم کرے گا، ابھی تک جو کہا جا رہا ہے اس میں کوئی حقیقت نہیں ہے ، پاکستان کی عدالتوں کا اختیار ن لیگ اپنے پاس لینا چاہتی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پنجاب فرانزک لیبارٹری میں کوئی ٹیب نہیں بھیجی گئی ، آپ نے خود ہی کہا تھا کہ میری ملک اور بیرون ملک کوئی جائیداد نہیں ہے .

انھوں نے کہا کہ یہ اتنا جھوٹ بولتے ہیں کہ سچ لگنا شروع ہو جاتا ہے ، پانامہ معاملے پر بھی مریم نواز جھوٹ بول رہی ہیں ، نئے پاکستان میں اداروں کا بااختیار ہونا ان کو پسند نہیں آ رہا ہے ۔

آج ان کی میٹنگ کے بعد گفتگو ہوئی جس میں ایک ویڈیو کا ذکر ہوا ،پاکستان کی عدالتوں کا اختیار ن لیگ اپنے پاس لینا چاہتی ہے ، پانامہ معاملے پر بھی مریم نواز جھوٹ بول رہی ہیں ۔