جنوبی کوریا کے معذور کوہ پیما مہم جوئی کے دوران لاپتہ ہوگئے

جنوبی کوریا کے معذور کوہ پیما مہم جوئی کے دوران لاپتہ ہوگئے
سورس: file photo

اسلام آباد : جنوبی کوریا کے معذورکوہ پیما  پاکستان میں موجود دنیا کی 12 ویں بلند ترین چوٹی براڈ پیک سرکرنے کے دوران لاپتہ ہوگئے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق 57 سالہ کِم ہونگ بِن نے حال ہی میں دنیا کی 12 ویں اور پاکستان کی چوتھی بلند ترین چوٹی براڈ پیک (8047 میٹر) سر کی تھی جس کے بعد وہ مبینہ طور پر  وہ برف کی ایک دراڑ میں گرگئے۔

 کِم ہونگ بِن دنیا کے پہلے معذور شخص ہیں جنہیں  دنیا کی تمام بلندترین 14 چوٹیاں سر کرنے کا اعزاز حاصل ہے۔

رپورٹ کے مطابق کم ہونگ کی تلاش کے لیے ابتدائی سرچ آپریشن ناکام رہا ہے اور بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔

کورین میڈیا کے مطابق 30 سال قبل امریکی ریاست الاسکا میں ایک مہم کے دوران کم ہونگ بن  کی تمام انگلیاں سخت سردی کے باعث ضائع ہوگئی تھیں۔