ملک میں کورونا کے وار جاری، مزید 7 افراد انتقال کر گئے

ملک میں کورونا کے وار جاری، مزید 7 افراد انتقال کر گئے

اسلام آباد: ملک بھر میں عالمگیر موذی وباءکورونا وائرس کے وار جاری اور مزید 7 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے592 مثبت کیسز ریکارڈ کئے گئے ہیں۔ 
نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) کی جانب سے جاری کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید 7 مریض انتقال کر گئے جبکہ کورونا سے متاثر 174 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔
قومی ادارہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 21 ہزار264 ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 592 کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا۔ 
این آئی ایچ کے اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ اس وقت کورونا کے 174 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ ملک میں بھر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح2.78فیصد ریکارڈ کی گئی۔

مصنف کے بارے میں