کراچی:زرمبادلہ ذخائرمیں اضافہ ہوگیا ہے۔ اس بارے میں اعلامیہ بھی جاری کردیاگیاہے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے زرمبادلہ کے ذخائر پر اعلامیہ جاری کیا۔گزشتہ ہفتے سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر میں 4 ارب 20 کروڑ ڈالرکا اضافہ ہوا۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان نے زرمبادلہ کے ذخائر پر اعلامیہ جاری کیا جس کے مطابق مرکزی بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر 8 ارب 72 کروڑ 72 لاکھ ڈالر ہوگئے ہیں ۔
سٹیٹ بینک کے اعلامیہ کے مطابق گزشتہ ہفتے میں پاکستان کو سعودی عرب سے 2 ارب ڈالر اور انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) سے ایک ارب 20 کروڑ موصول ہوئے۔سٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ گزشتہ ہفتے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) سے ایک ارب ڈالر موصول ہوگئے۔
زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 14 ارب 65 لاکھ ڈالر ہوگئے، کمرشل بینکوں کے پاس زرمبادلہ ذخائر 5 ارب 33 کروڑ 81 لاکھ ڈالر ہیں۔