ڈھاکہ: پاکستان اور بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی20 میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ آج ڈھاکہ کے شیر بنگلہ سٹیڈیم میں پاکستانی وقت کے مطابق شام 5 بجے شروع ہوگا۔
سیریز کی ٹرافی کی رونمائی گزشتہ روز ڈھاکہ کے ایک ہوٹل میں دونوں ٹیموں کے کپتانوں سلمان علی آغا اور لٹن داس کی موجودگی میں کی گئی، جہاں دونوں کھلاڑیوں نے ٹرافی کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔
پریس کانفرنس کے دوران پاکستانی کپتان سلمان علی آغا نے کہا کہ بنگلہ دیش اپنی ہوم کنڈیشنز میں مضبوط ٹیم ہے اور انہیں چیلنجز کا علم ہے، اس لیے پاکستان پوری تیاری کے ساتھ میدان میں اتریگا۔
تاہم، آج کے میچ اور سیریز پر بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، جس سے میچ متاثر ہو سکتا ہے۔