اسلام آباد: کینیڈا کی وزیر خارجہ دفتر خارجہ اسلام آباد پہنچ گئیں، جہاں نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ان کا استقبال کیا۔
دونوں رہنماؤں کے درمیان گرمجوشی سے مصافحہ ہوا، جس کے بعد ملاقات میں پاکستان اور کینیڈا کے درمیان دوطرفہ تعلقات، باہمی تعاون اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران خطے کی مجموعی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر معاملات بھی زیرِ بحث آئے۔ دونوں جانب سے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور تعاون کے فروغ پر بات چیت کی گئی۔