راولپنڈی پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پنجاب میں یکساں اور تاریخی ترقی کا سفر جاری ہے، جبکہ آزادکشمیر کے انتخابات میں کامیابی کے بعد ترقی کے ایک نئے دور کا آغاز کیا جائے گا۔
راولپنڈی میں مسلم لیگ (ن) کی آزادکشمیر الیکشن ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ پنجاب کے ترقیاتی منصوبوں کو دنیا بھر میں سراہا جا رہا ہے اور صوبے میں عوامی فلاح و بہبود کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ راولپنڈی مسلم لیگ (ن) کا گڑھ ہے، جبکہ شہداء اور غازی قوم کا فخر ہیں۔ مریم اورنگزیب نے ریلی کے شرکاء سے خطاب میں پارٹی امیدواروں کی کامیابی کے لیے بھرپور کردار ادا کرنے پر زور دیا۔