کینیڈین وزیر خارجہ کی فیلڈ مارشل سے ملاقات، دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق

08:34 PM, 20 Jul, 2026

  راولپنڈی: کینیڈا کی وزیر خارجہ انیتا آنند نے جی ایچ کیو میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں پاک، کینیڈا تعلقات، علاقائی سلامتی اور مشترکہ سکیورٹی چیلنجز پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے عالمی امن اور علاقائی استحکام کے لیے تعاون بڑھانے پر زور دیا، جبکہ کینیڈین وزیر خارجہ نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کو سراہا۔

 ملاقات میں دونوں ممالک نے دفاعی و سیکیورٹی تعاون مزید مضبوط بنانے اور دوطرفہ تعلقات کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا۔

مزیدخبریں