معروف بھارتی اداکارہ نے خود کشی کر لی

معروف بھارتی اداکارہ نے خود کشی کر لی

ممبئی:ہمسایہ ملک بھارت میں خود کشی کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہوتا جارہا ہے ۔ شوبز انڈسٹری میں یہ رجحان دن بدن بڑھتا جا رہا ہے جہاں ایک کے ایک اداکارہ خود کشی کر رہی ہے ۔ اس کی ایک عمومی وجہ یہ بھی ہے کہ  انڈسٹری میں خواتین اداکاراؤں کے ساتھ  بدترین رویہ رکھا جاتا ہے ۔ بہت سے معروف اداکاراؤن کو ہراس کیا جاتا ہے اور ہراس کرنے کی خبریں بھی میڈیا کی زینت بنتی رہتی ہیں ۔ اب ایک اور نوجوان اداکارہ نے خود کشی کر لی ہے ۔ تاہم اس خود کشی کی وجہ تاحال نہیں معلوم کی جا سکی ۔ 
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 29 سالہ بھوجپوری اداکارہ انجلی شریواستو کی لاش ممبئی کے علاقے اندھیری ویسٹ میں ان کے اپارٹمنٹ میں پھنکے سے لٹکتی ہوئی پائی گئی۔ انجلی کے رشتے دار دو روز سے اس سے رابطہ کرنے کی کوشش کر رہے تھے تاہم اداکارہ کی جانب سے کوئی جواب موصول نہیں ہو رہا تھا جس پر انہوں نے اپارٹمنٹ کے مالک سے گھر کی ڈوپلیکیٹ چابی لے کر دروازہ کھولا تو انہیں انجلی کی لاش پنکھے سے لٹکتی ہوئی ملی.

ممبئی کے ڈیٹی کمشنر پولیس رشمی کراندی کار نے بتایا کہ پولیس کو اب تک خودکشی سے معتلق کوئی ایسا ثبوت نہیں ملا جس سے معلوم ہو سکے کہ اس نے خود کشی کیوں کی تاہم پولیس تحقیقات جاری رکھے ہوئے ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی ایک بھارتی ماڈل اور اداکارہ کریتیکا چوہدری ممبئی کے علاقے اندھیری ویسٹ ہی میں اپنے اپارٹمنٹ میں مردہ حالت میں پائی گئیں تھیں اور پوسٹ مارٹم کے بعد یہ معلوم ہوا تھا کہ انہیں قتل کیا گیا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں